توڑ پھوڑ کیس، عمران خان کو طلبی کا سمن ،29اپریل کو ذاتی حیثیت میں طلب

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اسلام آباد کی عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور سابق وزیر اعظم پاکسان عمران خان کو تھانہ سہالہ میں توڑ پھوڑ کے مقدمہ میں طلبی کے سمن جاری کردیئے،چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں 2022 میں توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،ایف آئی آرمیں تعزیرات پاکستان کی دفعات 353/188/186/109عائد کی گئی ہیں ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق وزیر اعظم کو 29اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا ہے اور انہیں مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،عمران خان کو طلبی کا نوٹس زمان پارک لاہور کے ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔