اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف تحریک انصاف سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں عدالتی کارروائی کے بارے میں بتایا۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر کے درمیان بھی رابطہ ہوا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کی ٹیم میں مذاکرات آج شام 6 بجے سینیٹ سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام تحفظات کے باعث مذاکراتی ٹیم میں شامل نہیں ہو گی۔
وزیراعظم تحریک انصاف سے آج مذاکرات شروع کرنے پر آمادہ
















