مرتضیٰ عباسی اور جاوید لطیف میں جھگڑا، ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش

اسلام آباد(بیورورپورٹ)قومی اسمبلی اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی اور وفاقی وزیر جاوید لطیف کے درمیان جھگڑا ہو گیا،مرتضیٰ جاوید عباسی اور جاوید لطیف نے ایک دوسرے کو مارنے کی کوشش کی،وزیر مملکت برائے داخلہ عبدالرحمان کانجو، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر اراکین نے بیچ بچاو کرایا۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مرتضیٰ جاوید عباسی کو خواجہ آصف کے پاس جا کر بٹھا دیا، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ بھی دونوں وزرا کو خاموش کرانے کی کوشش کرتے رہے۔