اسلام آباد (مشر قنیوز) تحریک انصاف کے مستعفی ارکان عدالتی فیصلے کی روشنی میں آج قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی نے کہا ہے کہ آج ہم اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی ارکان اسلام آباد پہنچ گئے۔ ارکان کا موقف ہے کہ عدالت نے ہمارے استعفے کالعدم کرتے ہوئے واپس اسمبلی بھیجا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سپیکر راجہ پرویز اشرف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر بحال 9 ممبران اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ آفتاب صدیقی، عالمگیر خان، عطاءاللہ خان، فہیم خان، سیف الرحمن اور اسلم خان بحال ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے


















