اسلام آباد(بیورورپورٹ) ایف آئی اے نے افتخار گھمن کی گرفتاری ظاہر کردی،ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا عمران خان کے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو 12 اپریل 2023 کو گرفتار کیا گیا۔
ملزم افتخار گھمن ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 291/2001 میں گزشتہ 22 سال سے مفرور تھا،گرفتاری کے بعد ملزم افتخارگھمن عدالتی احکامات پر کیمپ جیل لاہور میں ہے ،ایف آئی اے کے پاس نہیں، ملزم افتخار گھمن ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور میں درج مقدمہ نمبر 06/2023 میں بھی نامزد ہے۔
ایف آئی اے نے افتخار گھمن کی گرفتاری ظاہر کردی

















