لاہور( خبر نگار،اپنے رپورٹر سے) نگران وزیراعلیٰ پنجا ب محسن نقوی نے سوشل ویلفیئر کمپلیکس ٹاﺅن شپ میں بے سہارا بزرگوں کےلئے قائم ادارے عافیت اولڈ ایج ہوم کا دورہ کیا اور بزرگوں میں عید تحائف تقسیم کیے،تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی اپنوں کی بے اعتنائی کا شکار بزرگوں کی دل جوئی کےلئے اولڈ ایج ہوم گئے، بزرگوں کے ساتھ وقت گزارا، عید کی مبارکباد اور تحائف دیئے،محسن نقوی عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کے کمروں میں گئے ،سب سے فرداً فرداً ملے۔
وزیراعلیٰ نے بزرگ مرد و خواتین سے عافیت میں فراہم کردہ سہولتوں کا دریافت کیا، بزرگوں سے مسائل پوچھے، بزرگ مردو خواتین نے عافیت میں کھانے کے معیار و دیگر سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا،بزرگوں نے کہا عافیت میں کھانے کا معیار و دیگر سہولتیں بہت اچھی ہیں، سہولتوں کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتے لیکن بدقسمتی سے خون کے رشتے سفید ہو گئے اب پرایا خون اپنا لگتا ہے۔
محسن نقوی نے بزرگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آپ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں، آپ جیسے بزرگوں کا خیال رکھناذمہ داری ہے،نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے عافیت میں مقیم تمام بزرگوں کی بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا حکم دیا اور بزرگوں کا باقاعدگی سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی ہدایت کردی۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے عافیت میں مقیم سابق کالم نگار اطہر ضمیر سے بھی ملاقات کی، محسن نقوی نے اطہر ضمیر کو مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی،بعدازاں محسن نقوی نے بزرگوں کے ڈائننگ روم کا بھی معائنہ کیا، وزیراعلیٰ نے بزرگوں کے کمروں میں سپرے کرانے کی ہدایت کی اورصوبائی وزیر اطلاعات عامر میر ، ڈی جی پی آر روبینہ افضل کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔
دریں اثنا نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا دورہ کےا، محسن نقوی بچی کی ڈیڈ باڈی کے پاس کھڑے لواحقین کے پاس رکے اور معاملے پراستفسار کیا ،لواحقےن نے نگران وزےراعلیٰ محسن نقوی کو بتاےا بچی کنزا فاطمہ کو قریبی رشتے دار نے زہر دیا،بچی کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتے ہیں، محسن نقوی نے لواحقین کی درخواست پر متوفیہ بچی کا پوسٹ مارٹم کرانے کا حکم دےا اور پوسٹ مارٹم کےلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، محسن نقوی نے لواحقین کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی ایمرجنسی وارڈ گئے، علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا،ایمرجنسی میں مریض بچوں کی تعداد معمول سے دوگنا زیادہ اور ڈاکٹرزمحنت کے ساتھ علاج معالجے میں مشغول تھے،محسن نقوی نے ڈاکٹرز کی فرض شناسی اور کام سے جذبے کو سراہا،ہسپتال کے احاطے میں بیٹھے مرد و خواتین سے بھی مسائل پوچھے ،وزیراعلیٰ نے کہاچلڈرن ہسپتال میں رش کے باعث ایمرجنسی میں توسیع کی جا رہی ہے اور جلد نئے بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا،بچے روشن مستقبل ہیں، معیاری علاج معالجے کی سہولتیں دینا ذمہ داری ہے۔
مزیدبرآں نگران وزےراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نشتر ہسپتال ٹوملتان کا دورہ کرکے ہسپتال کے مختلف بلاکس کا معائنہ کےااورکام کی سست رفتار ی پر اظہار برہمی کےا،محسن نقوی نے ہسپتال کے سول ورکس کو مقررہ کردہ ڈےڈ لائن کے اندر مکمل کرنے کا حکم دےا ،وزےراعلیٰ نے کمشنر ملتان ڈوےژن فوکل پرسن مقررکرکے صوبائی وزےر سپےشلائزڈ ہےلتھ کےئر اےنڈ مےڈےکل اےجوکےشن ڈاکٹر جاوےد اکرم اورسےکرٹری کو ہر ہفتے پراجےکٹ کا وزٹ کرنے کی ہداےت کردی،وزیراعلیٰ نے کہامقررہ مدت مےں کام مکمل نہ ہونے پر ذمہ دار متعلقہ ٹےم ہوگی۔
علاوہ ازیںنگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ملتان مےں پولےس فائرنگ سے جاں بحق نوجوانوں سمےع کی رہائشگاہ شاہ رکن عالم کالونی اورعثمان کی رہائشگاہ محلہ ڈوگراں گئے اور والدےن ،اہلخانہ سے دلی ہمدردی وتعزےت کا اظہارکےا ،محسن نقوی نے دونوں خاندانوں کےلئے10،10لاکھ مالی امداد ، جاں بحق نوجوانوں کے بھائےوں کو سرکاری ملازمت دےنے کا اعلان کےا،محسن نقوی نے کہا پولیس اپنے طور پر بھی امداد کی رقم دے گی،قتل ہے اور ملزموں کو قرار واقعی سزا ملے گی،ایک ملزم گرفتار ہے۔
آئی جی پنجاب کو ہدایت کر دی اگلے 72گھنٹے کے اندر اندردےگر 2 ملزموں کو گرفتار کریں، ملزموں کو ملازمتوں سے برخاست کر کے قتل کا مقدمہ چلایا جائے گا،وزیراعلیٰ نے غمزدہ خاندانوں کوہر قےمت پر انصاف فراہم کرنے کی ےقےن دہانی کراتے ہوئے کہا جن پولےس اہلکاروں نے اندوہناک ظلم ڈھاےا،انصاف کے کٹہرے مےں لائےںگے، مےں آپ کے پےاروں کو تو واپس نہےں لاسکتا لےکن پنجاب حکومت آپ کو انصاف دلانے کےلئے آخری حد تک جائے گی۔
آپریشن ”ردالفتنہ3“بلوچستان میں15دہشتگردجہنم واصل،ٹھکانے تباہ
گندم کی درآمد کے باوجودملک بھر میں آٹا مہنگا،عوام پریشان
جوہری مواد پرثالثوں کی بعض تجاویز قابل غور ہیں،عباس عراقچی
حوثی حملے ناقابل قبول، سعودیہ کےساتھ ،امن کوششیں جاری رکھیں گے،وزیراعظم
حکومت کاانتخابی اصلاحات کمیٹی میں پی ٹی آئی کو مساوی نمائندگی دینے سے انکار
حکومت نے خاموشی سے مزید 4 لاکھ ٹن چینی برآمدکرنے کی منظوری دےدی
فیروزوالہ ،زہریلے نوڈلز کھانے سے 2کمسن بہنیں جاں بحق، بیکری سیل
پرتگال کے وزیر خارجہ پاکستان کا 2روزہ سرکاری دورہ کریں گے
عمران،بشریٰ کا جیل میں مکمل طبی معائنہ،آنکھوں کا چیک اپ
محسن نقوی کی ملاقات،عوام کو ریلیف کی فراہمی ترجیح ہونی چاہیے،نعیم الرحمن
















