ملکی حالات سب کے سامنے ،عدلیہ نے پنچائت لگا رکھی ہے: رانا فاروق سعید

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ ملک میں جوڈیشل مارشل لاءنافذ کر دیا گیا ہے،چیف جسٹس جوڈیشل مارشل لاءلگانے کی بجائے فل بنچ بنائیں،آئین میں تبدیلی کا اختیار پارلیمان کو ہے،عدلیہ اسے معطل نہیں کر سکتی،آئین آپکو یہ اختیار نہیں دیتا،چیف جسٹس بہت متنازعہ ہو چکے ہیں۔وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں ثمینہ گھرکی،اسلم گل،فیصل میر اور احمد جواد فاروق رانا کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پررانا جمیل منج،عزیز الرحمن چن ،نرگس خان ،امجد جٹ،جاوید اختر ،صابر بھلہ ،ملک جمشید،نعمان یوسف بھی موجود تھے۔ رانا فاروق سعید نے کہا کہ آپکے گھروں کی خواتین ملکی سیاست اور قانون کا مذاق اڑا رہی ہیں۔آپ اسے اپنی انا کا مسئلہ مت بنائیں ۔سپریم کورٹ آپ اور تمام ججز پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے سیاستدانوں،بار کونسلز نے فل کورٹ بنانے کی اپیل کی تھی۔سارے ججز کے بیٹھنے سے الجھی ہوئی گتھی سلجھ جائیگی۔ایک بندے کو خوش کرنے کے لئے سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ملک کے سیاسی،معاشی اور امن و امان کے حالات سب کے سامنے ہیں،عدلیہ نے پنچائیت لگا رکھی ہے۔فل کورٹ کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا۔۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ عدلیہ پی این اے کی تاریخ مت دھرائے اور ملک بھر میں ایک ہی روز صاف شفاف الیکشن کرائے۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار نے عمران کو صادق اور امین قرار دیا جبکہ سارا یورپ کو اسکے کردار کا پتہ ہے۔راںا فاروق سعید نے کہا کہ تین بندوں نے ملک کیخلاف یہ سازش کی یے تاکہ یہاں انتشار پیدا ہو۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائم مقام صدر نے کہا کہ صدر علوی نے عمران کی جنرل باجوہ سے خفیہ ملاقات کروائی۔اس ملاقات کا نوٹس اور بات چیت کو پبلک کیا جائے کہ3بندوں میں ایوان صدر میں کیا طے ہوا تھا،تین بندوں نے ملک کیخلاف یہ سازش کی یے تاکہ یہاں انتشار پیدا ہو،اس سازش میں ثاقب نثار بھی شامل۔ہے۔انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی بھی غلطیاں ہیں۔نواز شریف 19ویں ترمیم نہ کرتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،سیاستدانوں اور نوکر شاہی کی طرح جج حضرات کابھی احتساب ہونا چاہیے۔رانا فاروق سعید نے کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب پر سارا زور لگا رھی یے،الیکشن ضد نہیں۔ملک اور ریاست ہو گی تو آئین چلے گا۔ایک شخص کی آنا کی خاطر پنجاب اسمبلی۔کو ,63اے کے تحت توڑا گیا۔پنجاب میں الیکشن اور کے پی میں کچھ نہیں۔ایسا نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں گروپنگ ہو چکی ہے۔آپ کیسے جج ہیں۔آپکی خواتین ملک میں انتشار پیدا کر رہی ہیں۔رانا فاروق سعید نے مزید کہا کہ 2018کے الیکشن میں ثاقب نثار کی موجودگی میں انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں،پیپلز پارٹی نے 297سیٹوں پر کاغذات جمع کرا دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سازش میں ثاقب نثار بھی شامل ہے،سیاستدانوں کی بھی غلطیاں ہیں۔نواز شریف 19ویں ترمیم نہ کرتے تو یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،سیاستدانوں اور نوکر شاہی کی طرح جج حضرات کابھی احتساب ہونا چاہیے۔سپریم کورٹ پنجاب پر سارا زور لگا رھی ہے۔الیکشن کو ضد نہیں بنانا چاہیے۔ملک اور ریاست ہو گی تو آئین چلے گا۔وسطی پنجاب کے قائم۔مقام صدر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن اور کے پی میں کچھ نہیں ایسا نہیں چلے گا۔ملک کو اس خلفشار سے نکالیں اور فل بنچ تشکیل دیں،عدلیہ میں گروپنگ ہو چکی ہے۔کیا ماضی میں ایسے جج ہوتے تھے۔آپ کیسے جج ہیں۔آپکی خواتین ملک میں انتشار پیدا کر رھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار سے مجھے یہ امید نہیں تھی۔2018کے الیکشن میں ثاقب نثار کی موجودگی میں انصاف کی دھجیاں اڑائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان پنجاب میں الیکشن ہارنے پر انتخابی نتائج تسلیم نہیں کریگا۔انکا کہنا تھا کہ دس برس سے بھٹو کیس کی سماعت نہیں ہو رھی۔،ثاقب نثار جج بننے کیلیے سٹوڈنٹ یونین کے الیکشن سے بھاگ گیا،ریویو کمیٹی نے 6سیٹوں پر امیدوار تبدیل کر دئیے ہیں۔ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل میر نے کہا کہ پراجیکٹ عمران عالمی سازش ہے جسمیں ہمارا ہمسائیہ ملک شامل ہے،پریس کانفرنس کے آخر میں فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔