آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحدکا دورہ کیا اور جوانوں کے ساتھ عید منائی، اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد پرکورکمانڈر پشاور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے بلند حوصلےکو سراہا اور جوانوں اور افسران کی آپریشنل تیاری ، مستعدی کی تعریف کی۔
آرمی چیف نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا اور شہدا کے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا پاک فوج سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہے، فوج ملکی سالمیت کویقینی بنانے اور خطرات کوناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، وطن کے محافظ اپنے پیاروں سے دور فرائض کو مقدم رکھتے ہیں۔
سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں، عید پر وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
سرحدوں کی حفاظت سے زیادہ مقدم کچھ نہیں ،آرمی چیف
















