لاہور (قمر عباس نقوی) واسا لیبر یونین پھول کی مرکزی قیادت نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ڈی واسا اور ملازمین شہریوں کو عید کی خوشی پر پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی فراہمی کی خاطر ٹیوب ویلز ڈسپوزل اور فیلڈ میں خدمات پیش کرنے کی خاطر اپنی عید کی خوشیاں قربان کررہے ہیں تاکہ لاہوریوں کو بنیادی سہولیات کو مزید بہتر اور یقینی بنایا جا سکے۔ محکمے کا بنیادی مقصد شہریوں کی خدمت کرنا اوّلین ترجیحات ہیں، عید کی چھٹیوں پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین کو اوور ٹائم دینے کے فیصلہ پر ایم ڈی واسا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔پھول یونین واسا کے صدر سعید احمد خان نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر ایم ڈی واسا کی جانب سے سرکاری چھٹیوں میں کام کرنے والے ملازمین کو اوور ٹائم کی ادائیگی کرنے کے فیصلہ پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ آج کے دم ملازمین شہریوں کی خوشی پر اپنی خوشی کو قربان کر دیا ہے تاکہ شہریوں کو پینے کے صاف پانی اور فراہمی آب جیسے مسائل سے نجات دلائی جا سکے پھول یونین واسا ملازمین سمیت پاکستانی عوام کو عید کی مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ایم ڈی واسا اور افسران بھی فیلڈ میں موجود ہیں جس سے محکمہ کی شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر عملی زمہ داری کا ثبوت ہے۔ جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو نے کہا کہ واسا لاہور انتظامیہ شہریوں کو موجودہ وسائل کی دستیابی سے بڑ کر ریلیف فراہم کررہی ہے مزدور نے ہمیشہ محنت سے اپنے آپ کو ظاہر کیا اور اپنی خوشیوں کو قربان کرتے ہوئے شہریوں کو خوشی دی اپنی فیملی اور اپنے چہرے کی مسکراہٹ کو قربان کرتے ہوئے عید یا دیگر مذہبی تہوار پر لاہوریوں کے چہرے پر مسکراہٹ کو یقینی بنایا پھول یونین آج کے دن اس پر تجدید عہد کرتی ہے کہ ماضی کی طرح حال اور مستقل قریب میں واسا مزدور کی خوشی اور ان کے مسائل کے حل کی خاطر عملی اقدامات اٹھائے گی۔ ایم ڈی واسا اور دیگر انتظامیہ مزدور دوست ہیں اور مثبت احکامات جاری کئے جارہے ہیں۔ اقتدار کے نشہ میں دھت لیبر یونین سی بی اے ملازمین کی وفا داری کو اپنے مفادات پر قربان کررہی ہے مزدور آج بھی مسائل کا شکار ہے عید کے دن واسا مزدور کو عہد کرنا ہو گا کہ وہ ایسی قیادت کا انتخاب کرے گی جو ان کو حقوق دلوانے میں سی بی اے بننے سے آئندہ دو سال تک اپنا کردار ادا کرے جو محکمہ اور شہریوں کے درمیان اعتماد کی وجہ بنتے ہیں ملازم کی قربانی سے واسا کی شہریوں میں عزت ہے عید کی مبارک پیش کرتے ہوئے چیئرمین مرزا ندیم افضل جرال نے عید کے موقع پر واسا افسران اور ملازمین کو پھول یونین کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہیں واسا کے ان ملازمین اور افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو عید کے دن اپنوں کے ساتھ عید کی خوشی منانے کی بجائے ٹیوب ویلز ڈسپوزل اور فیلڈ میں کام کرتے ہوئے شہر لاہور کے مکینوں کی خوشیوں کا تسلسل قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کے جذبات کے ساتھ کھیلنے والے مفاد پرست قائدین کو بتا دینا چاہتے ہیں مزدور کے نام پر محل بنانے اور دیگر سہولیات کی بنیاد کو سمجھیں جو ملازمین کی وجہ سے ہیں عید کے ایام میں گھر بیٹھ کر اپنوں کے ساتھ عید منانے والے سی بی اے مشعل یونین کے قائدین کو خیال کرنا چاہیے۔ آئندہ ریفرنڈم میں فتح مزدور اور شکست مفاد پرست اور قتدار کے مزے لوٹنے والے شخصیات کی ہوگی ووٹ لے کر دو سال اقتدار کا مزہ لینے والے اب مزید مزدور کے جذبات کے ساتھ نہیں کھیل سکتے ۔
ایم ڈی اور واسا ملازمین شہریوں کیلئے عید کی خوشیاں قربان کررہے ہیں :لیبر یونین پھول
















