اسلام آباد (بیورو رپورٹ) عدالتی اصلاحات بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود باقاعدہ قانون بن گیا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) ایکٹ 2023 دستور پاکستان کی دفعہ 75 کی شق 2 کے تحت صدر سے منظور شدہ سمجھا جائےگا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دےدیا جس کے مطابق تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر قانون اب نافذ ہوچکا ۔
عدالتی اصلاحات بل باقاعدہ قانون بن گیا

















