جدہ (مشرق نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے جدہ میں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ دونوں رہنماو¿ں کی ملاقات میں (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز بھی موجود تھیں۔ مریم اورنگزیب کے مطابق کہ نواز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ہونےوالی ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور پاکستان کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے سعودی قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ نواز شریف اور مریم نواز خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے بعد سعودی عرب میں موجود ہیں۔
نوازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
















