سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل باقاعدہ قانون بن گیا

اسلام آباد (مشرق نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل اب باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں پرنٹنگ کارپوریشن کو گزٹ نوٹیفکیشن کا حکم دےدیا۔ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس بل کو دوسری بار دستخط کے بغیر واپس بھجوا دیا تھا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پارلیمانی ایکٹ بن گیا۔ بل کی منظوری کے تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل اب قانون کی شکل میں نافذ ہو چکا ہے۔اس ضمن میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس قانون پر سپریم کورٹ عملدرآمد معطل کر چکی ہے۔