اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے آئین پاکستان ایپ میں آئین کی تمام دفعات ، اختلاف رائے ، جمہوریت اور اصل جزیات کو شامل کیا گیا ،ایپ کا مقصد آئین کی اہمیت ، آگاہی ، رہنمائی و تعلیمات نوجوانوں تک پہنچانا ہے۔
وزیراعظم نے نوجوانوں کےلئے لیپ ٹاپ سکیم ، آسان قرضہ جات ، انٹرن شپ سمیت متعدد پروگرامات دیئے جن کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پی ٹی وی سنٹر اسلام آباد میں ”آئین پاکستان ایپ“اجرا تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا،وزیر داخلہ رانا ثنا ، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان ، پی آئی او مبشر حسین و دیگر حکام بھی تقریب میں شریک تھے۔
وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہاسب کےلئے باعث افتخار ہے وزیراعظم شہبازشریف تمام تر مصروفیات کے باوجود پروقار تقریب میں شریک ہیں، نصاب میں نہ صرف آئین کی دفعات کو شامل کیا گیا بلکہ اختلاف رائے ، جمہوریت اور اصل جزیات کو شامل کیا گیا ،نوجوان نسل آبادی کا 65فیصد ہے ،آئین کی اہمیت کو منتقل کرنا ، آگاہی ، رسائی اور تعلیمات نوجوانوں تک پہنچانا ایپ کا مقصد ہے۔
آئین پاکستان ایپ اجرا کے بعد گوگل پلے سٹور پرموجود ہو گی،بٹن دبانے پر عوام کو آئین پاکستان تک رسائی ہو سکے گی،آئین پاکستان ایپ کے اندر آئین کے تمام آرٹیکلز موجود ہیں ،ایپ انگلش اور اردو زبان میں رائج کی گئی ۔
آئین پاکستان ایپ آگاہی ، رہنمائی و تعلیمات نوجوانوں تک پہنچائے گی،مریم اورنگزیب
















