ممبئی (مشرق نیوز) بالی و±ڈ کی اداکارہ اننیا پانڈے ساتھی نوجوان اداکاراو¿ں سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنا چاہتی ہیں۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق اننیا پانڈے کہتی ہیں کہ وہ سارہ علی خان اور جھانوی کپور کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔انہوں نے یہ بھی کہا ان تینوں کی صلاحیتیں مختلف ہیں جس سے ناظرین بہت لطف اندوز ہوں گے۔اننیا پانڈے نے کہا کہ میرے خیال سے یہ بہت مزیدار ہوگا کہ اگر وہ سارہ، جھانوی اور مجھے فلم میں کاسٹ کریں، کیونکہ ہم تینوں کی صلاحتیں بہت مختلف ہیں۔ مجھے وہ بطور پرفارمر بہت پسند ہیں اور وہ میری دوست بھی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ لوگ ہم تینوں کو بڑی سکرین پر ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوں گے۔اننیا پانڈے حالیہ دنوں میں دبئی میں پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ انہیں آخری مرتبہ تیلگو اور ہندی فلم ’لائیگر‘ میں تیلگو سپر سٹار وجے دیوارا کونڈا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔اس کے علاوہ اننیا پانڈے کچھ مزید فلموں میں بھی کام کر رہی ہیں جن میں ہدایتکار وکرم آدتیہ موتوانے کی فلم بھی شامل ہے۔24 سالہ اداکارہ بالی و±ڈ کے اداکار ایوشمن کھرانا کی سوشل کامیڈی فلم ’ڈریم گرل‘ کے سیکوئل اور ’کھو گئے ہم کہاں‘ میں بھی کام کریں گی، جبکہ وہ آن لائن سٹریمنگ پلیٹ فارم پرائم ویڈیو کی آنے والی سیریز ’کال می بے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔
اننیا پانڈے سارہ علی خان اور جھانوی کپور کےساتھ کام کرنے کی خواہشمند



















