اسلام آباد (بیورورپورٹ)ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس دوبارہ طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منگل کو وزیر اعظم ہاوس میں ہو گا،ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر اتحادیوں سے مشاورت کی جائے گی۔
وزیر اعظم سپریم کورٹ میں زیر سماعت امور پر اتحادیوں کو اعتماد میں لیں گے، آئندہ کی سیاسی و معاشی صورتحال پر حکمت عملی پر بھی طے کی جائےگی۔
وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

















