باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کے امریکہ ،سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی،عمران خان

لاہور (خبر نگار)سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے باجوہ نے پی ٹی آئی حکومت کے امریکہ اور سعودیہ سے تعلقاب خراب ہونے کی مہم چلائی ،مقصد ایکسٹینشن حاصل کرنا تھااگر سٹیٹ بینک نے سپریم کورٹ کے کہنے پر رقم نہ دی تو مطلب آئین ،قانون کی حکمرانی ختم ہوچکی ،الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے لوگ مجھے قید نہیں ختم کرنا چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران بیان میں کہا آخری بار آپ نے آپریشن روکا تھا لیکن پولیس نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، مجھے اطلاع ملی ہے عید پر زمان پارک میں دوبارہ آپریشن ہوگا اور مجھے خوف ہے خون خرابہ ہوگا،عمران خان نے عدالت سے پولیس آپریشن روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا یہ الیکشن ہارنے سے ڈرے ہوئے ہیں، مجھے صرف جیل نہیں ڈالنا چاہ رہے بلکہ ختم کرنا چاہ رہے ہیں۔

بعد ازاں کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہامذاکرات کر رہے ہیں جبکہ آئین کے مطابق مذاکرات کی ضرورت نہیں ، الیکشن 90دن سے باہر نہیں ہوسکتے اس کے باہر آئین ختم ہوجاتا ہے ،ملک بھر کی ساری لیگل کمیونٹیز متفق ہیں،عمران خان نے کہا 90دن کے بعد نگران حکومت کی کوئی آئینی حیثیت نہیں رہے گی، 90دنوں کے بعد جو کچھ کریں گے وہ غیر آئینی ہوگا، ہٹا کرایڈمنسٹر لگانا چاہیے جس کا کام صرف الیکشن کرانا ہو

نگران حکومت کسی اور ایجنڈے پر آئی ہے، نگران حکومت سب کچھ کر رہی ہے ماسوائے الیکشن کرانے کے، انتقامی کارروائیاںلندن پلان کاحصہ ہے،تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے اور نواز شریف کے کیسز ختم کرنے کے ایجنڈے ہر چل رہے ہیں،عمران خان نے کہا کون کہتا ہے امریکہ، سعودی عرب سے تعلقات خراب تھے، جنرل (ر) باجوہ نے خلاف مہم چلائی کیونکہ وہ ایکسٹینشن چاہتے تھے، 3ماہ میں او آئی سی کی دو میٹنگ پاکستان میں ہوئیں ایسا کبھی پاکستان میں ہوا؟ بتائیں ایسا کبھی پاکستان میں کتنی دیر پہلے ہوا تھا؟۔

چین، سعودیہ، ترکی اور ٹرمپ سمیت بورس جانسن کےساتھ خوشگوار تعلقات تھے، ان کو کون پوچھتا ہے یہ کہتے ہیں ہمارے تعلقات ہیں،پاکستان میں انسانی بنیادی حقوق کی بری طرح پامالی کی جارہی ہے۔