لاہور (خبر نگار)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے تاریخ ساز مفت آٹا پیکیج سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید ہوئے، پنجاب بھر میں 4 کروڑ 11 لاکھ سے زائد آٹے کے تھیلے مفت تقسیم کیے گئے،مفت آٹے کی فراہمی کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج ہے،مفت آٹا پیکیج کی کامیابی پر میں پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا وزیراعظم اور پنجاب حکومت کے مفت آٹا پیکیج کے تحت شہریو ںکو ریلیف ملا ،صوبائی وزرا، انتظامی و پولیس افسروں و عملے نے دن رات محنت کی اور شہریوں کو مفت آٹے کی فراہمی کو یقینی بنایا، پنجاب حکومت کی انتظامی و پولیس ٹیم نے بہترین کوآرڈینیشن سے پیکیج کو کامیاب بنایا ، صوبائی وزرا ، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹریز اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔
آر پی اوز، کمشنرز، سی پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز نے بھی جانفشانی سے کام کیا،صوبائی وزرا اور افسروں کی فیلڈ میں موجودگی سے آٹے کی فراہمی کا عمل بلا تعطل جاری رہا،میں خود بھی فیلڈ وزٹ کرتا رہا اور صورتحال کا جائزہ لیا،شہریوں کی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا اور موقع پر ہی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔
تاریخ ساز مفت آٹا پیکیج سے 3 کروڑ 10 لاکھ خاندان مستفید
















