وفاق، سندھ و بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر 90 روز میں انتخابات کرائے جائیں،جماعت اسلامی

لیہ (مشرق نیوز) جماعت اسلامی نے وفاق، سندھ اور بلوچستان اسمبلیاں توڑ کر 90 روز میں انتخابات کی تجویز دےدی،پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ملک میں عدم استحکام کا واحد حل تمام اسمبلیوں کے اکٹھے انتخابات میں ہے۔

دیگر اسمبلیاں توڑ دی جائیں تو اگست یا ستمبر میں انتخابات ہو سکتے ہیں،ملک میں” جوڈیشل کو“ سمیت ”سول ملٹری سب کو“ ہو چکے، 90 روز کی آئینی پابندی کو پہلے صدر اور الیکشن کمیشن اب عدالت نے عبور کر دیا، پی ٹی آئی ،پی ڈی ایم ضد پر قائم رہے تو جنرل الیکشن بھی گنوا بیٹھیں گے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہان لیگ، پی ٹی آئی ،پی پی گڈ گورننس میں ناکام ہو گئے، سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم لیکن ملک میں بے یقینی بڑھ گئی، جماعت اسلامی اے پی سی کے ذریعے انتخابات کے اکٹھے انعقاد کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کرے گی،عمران خان اور وزیراعظم سے ملاقاتیں حوصلہ افزا رہیں، سراج الحق، فضل الرحمن اور آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے،تمام قائدین و جماعتوں کو اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جائیگی۔