اسلام آباد(بیورورپورٹ)مافیا کے گرد گھیرا تنگ،گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی سمگلنگ پر 2سال قید ،قانون نافذ،تفصیلات کے مطابق حکومت نے اشیائے ضروریہ بیرون ممالک سمگل کرنےوالوں کےخلاف گھیرا تنگ کردیا، ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور کھاد پر مشتمل 4 اشیائے ضروریہ کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو بھاری جرمانے اور 2سال قید کی سزائیں دینے کا قانون نافذ کردیاگیا۔
قدام سے اب اشیا کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی،ایف بی آر نے ابتدائی طور پر گندم، آٹا، چینی اور کھاد پر مشتمل 4 اشیا کو اشیائے ضروریہ کے طور پر نوٹیفائی کردیا،ایف بی آر حکام نے کہادوسرے مرحلے میں اشیائے ضروریہ کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا اور مزید اشیاءکو اشیائے ضروریہ قرار دیا جائے گا۔
اشیا کی سمگلنگ پر کسٹمز ایکٹ کے تحت سخت سزائیں دی جائیں گی اور کسٹمز ایکٹ کی سیکشن 156 کے تحت اشیاءمیں سے جو کوئی بھی چیز بیرون ملک سمگل کرتے ہوئے پکڑی جائے گی سمگل شدہ آئٹم کی مجموعی مالیت کے برابر جرمانہ عائد ہوگا اور جو آئٹم سمگل کرنے کی کوشش کی گئی ہوگی وہ اشیاءضبط بھی کرلی جائیں گی ،سمگلنگ کرنےوالوں کو 2 سال تک قید کی سزا بھی دی جاسکے گی۔
مافیا کے گرد گھیرا تنگ،گندم، آٹا، چینی اور کھاد کی سمگلنگ پر 2سال قید ،قانون نافذ
















