اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات کے فنڈز کیلئے آج ہی سمری وفاقی کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائےگا، سٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے، خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی۔ اس سے پہلے قائم مقام ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سیما کامل نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر 2 1ارب روپے کی رقم مختص کر دی، اسے جاری کرنےکا اختیار نہیں، فنڈز مختص کرنے سے پیسے اکاونٹ میں ہی موجود رہیں گے۔
پنجاب انتخابات: حکومت کا فنڈز کیلئے آج ہی سمری کابینہ میں پیش کرنے کا فیصلہ
















