لاہور(خبر نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بیروزگاری میں کمی اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کےلئے تاریخی فیصلہ، پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کے عرصہ دراز سے زیر التوا این او سیز یکم مئی تک جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو تمام این او سیز 15 روز میں کلیئر کرنے کی ہدایت کردی ،پنجاب کے تمام اضلاع میں پٹرول پمپس کےلئے 1264 درخواستیں عرصہ دراز سے التوا کا شکار ہیں،ہر پٹرول پمپ پر اوسطا 30 سے 35 لوگوں کو روزگار ملے گا۔
1200 سے زائد پٹرول پمپس کو این او سیز ملنے سے 30 ہزار سے زائد لوگ برسر روزگار ہوں گے،محسن نقوی نے ہدایت کی قانونی تقاضے پورے کر کے پٹرول پمپس کے این او سیز کا فوری اجرا کیا جائے،شفافیت اپنانے سے شہریوں کا حکومت پر اعتماد بڑھے گا۔
دریں اثنانگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں دہشتگردوں کےخلاف آپریشن میں شہید ہونےوالے 2 سکیورٹی اہلکاروںکی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہابہادر سپوتو ں نے جرات کےساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا کر جہنم واصل کیا۔
شہید لانس نائیک شعیب اور شہید سپاہی رفیع نے قوم کے بہتر کل کیلئے اپنا آج قربان کیا،قوم لازوال قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،شہید جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،مٹھی بھر شرپسند عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے عزم کو غیر متزلزل نہیں کر سکتے،قوم متحد اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔
پنجاب بھر میں پٹرول پمپس کے زیر التواءاین او سیز جاری کرنے کا حکم
















