پاک فوج کچہ آپریشن میں حصہ لے گی، وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی

اسلام آباد (بیورورپورٹ)پاک فوج کچہ آپریشن میں حصہ لے گی، وفاقی کابینہ نے منظوری دےدی،تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے کچے کے علاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی،وزارت داخلہ سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔

پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، فوج کی خدمات کیلئے 24 اپریل تک توسیع کےساتھ 5 مئی تک درخواست کی گئی ، آپریشن کی صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئے فوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہو گا،پنجاب حکومت نے موقف اپنایاکچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، آپریشن میں آرمی ٹروپس، گاڑیوں اور آلات کی ضرورت ہوگی۔