نیازی کے جھوٹ سے خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑ گئے :شہبازشریف
اسلام آباد(بیورورپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں،شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے امریکہ پر اپنی حکومت گرانے کا الزام لگایا اور اب اسے خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے تاکہ تعلقات درست ہوسکیں،شہباز شریف نے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں پڑگئے۔

















