بنوں ،سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3دہشتگرد ہلاک

بنوں(مشرق نیوز)بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن گزشتہ رات بنوں کے علاقے نورار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا اوردوران 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے،آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ،دہشتگرد فورسز کےخلاف کارروائیوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔