گوجرانوالہ(بیورورپورٹ)جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر،تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کرادی ۔
گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار نے استدعا کرتے ہوئے کہا سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پارلیمنٹ جاکر مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، کرپٹ سیاستدانوں کےساتھ بیٹھ کر ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی۔
آئین عدلیہ و ایگزیکٹو کے درمیان فرق رکھنے کا کہتا ہے،شکایت کی کاپی سپریم جوڈیشل کونسل کے تمام ممبران کو ارسال کردی گئی۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی برطرفی کیلئے درخواست دائر

















