اسلام آباد (بیورورپورٹ )9ماہ میں وزیراعظم ،وفود کے دوروں پر ایک ارب سے زائد خرچ،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اورہمراہ بیرون ملک جانیوالے وفود کے دوروں ، قیام و طعام و دیگر اخراجات پر مالی سال 2022-23کے 9ماہ کے دوران ایک ارب 3 کروڑ 13 لاکھ91 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے ۔
وزیراعظم کے بیرون ممالک دوروں پر مختلف ادائیگیوں، عطیات ، رجسٹریشن و فیسوں کی مد میں 84 کروڑ 9 لاکھ روپے خرچ ہوئے، دوروں میں مختلف اخراجات میں 14 کروڑ33 لاکھ 44ہزار روپے ادا کیے گئے۔
کانفرنس، ورکشاپس و سیمینار کی مد میں 20 لاکھ روپے کے اخراجات آئے، اخبارات ، جرائد اور کتابوں پر 5لاکھ 98ہزار روپے خرچ کیے گئے جبکہ بیرون ممالک دیگرامور کی مد میں2 کروڑروپے خرچ ہوئے۔
وزیراعظم ،وفود کے دوروں پر ایک ارب سے زائد خرچ

















