نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو عالمی معیار کی سکیورٹی فراہم کرینگے: اسلام آباد پولیس

اسلام آباد (مشرق نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو دور ہ پاکستان کے دوران فول پروف اور عالمی معیار کی سیکیورٹی فراہم کرنے کےلئے مکمل طور پر لیس ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کھیلنے کےلئے اگلے ایک دو روز میں پاکستان پہنچے گی تاہم نجی ٹی وی نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے وسائل کی عدم فراہمی کی وجہ سے سکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے رپورٹ کا پر تذکرہ کئے بغیر بتایا کہ انہوں نے انگلش کرکٹ ٹیم کے دورے اور پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے دوران بے عیب‘ سکیورٹی فراہم کی تھی۔ٹوئٹ میں بتایا کہ وفاقی پولیس اسلام آباد اور راولپنڈی میں دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر بے عیب سیکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرےگی۔