چیف جسٹس استعفیٰ دیں،عدالتی اصلاحات بل مشترکہ اجلاس سے منظور کرائیں گے،عطا تارڑ

لاہور(اپنے رپورٹر سے )وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطا تارڑنے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے ایسا لگتا ہے کہیں ساز باز ہے اس لئے وہ اپنی مدت کے دوران انتخابات کرانا چاہتے ہیں ، پنجاب ہی کیوں آپ کو خیبر پختونخوا نظر نہیں آیا ،پنجاب کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر کے ثابت کر دیا آپ تحریک انصاف کی بی ٹیم ہیںایسے میں کون آپ کے فیصلوں کو مانے گا اور کیوں مانے گا جب آپ ادارے پر سوالیہ نشان لگا دیں گے ۔

عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہادل میں عدلیہ کے ادارے کا بڑا احترام ہے مگرساکھ متاثر ہونے پردکھی ہیں ، آپ سے اپیل ہے ادارے کی ساکھ ،عدل کے نظام کو بچائیں، لاڈلے کی سہولت کاری بند کریںاگر عدلیہ سے سہولت کاری بند نہیں ہوتی تو اپنے لائحہ کا اعلان کریں گے۔

کابینہ نے کون سا غلط کام کیا جو توہین عدالت لگ جائے،قرارداد پارلیمنٹ نے پاس کی ، پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے ،عدالت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کر سکتی،صدر کے نکات میں کوئی وزن نہیں، بل پر اٹھائے گئے تحفظات سے اتفاق نہیں کرتے ،بل کو منظوری کےلئے اگلے ہفتے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں پیش کیا جائے گااوراکثریت رائے سے منظور کرائیں گے۔