راولپنڈی(بیورورپورٹ)سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہاہے اقلیتی فیصلہ ماننا کیسا؟انتخابات وقت پر ہوں گے،صاف و شفاف فیصلے ہوں گے تو توہین نہیں ہوگی، آئین کی طرح کہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں گے۔
وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاالیکشن کیس عمران خان اور پی ڈی ایم کا تھالیکن صرف پی ٹی آئی کو سنا گیا جو مقبول لوگ ہوتے ہیں انہیں 3 ،4ججز کی ضرورت نہیں پڑتی، ثاقب نثار، باجوہ،فیض حمید کی ضرورت نہیں ہوتی، پوری طرح تیار ہیں،انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔
عدلیہ کی تاریخ میں توہین تب ہوئی جب فواد چودھری نے کہا باہر ٹرک کھڑا ہے، ٹرک کوئی ایسی چیز ہوتا ہے جس کی بات کھلے عام نہیں کی جاتی، سوموٹو تب لینا تھا جب یاسمین راشد نے کہا سپریم کورٹ میں ہمارے بندے ہیں، عدلیہ کی عزت فیصلوں میں انصاف سے ہوتی ہے
اقلیتی فیصلہ ماننا کیسا،انتخابات وقت پر ہوں گے،مریم نواز

















