وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کافیصلہ ناقابل عمل قراردےدیا

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کافیصلہ ناقابل عمل قراردےدیا،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاسپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی ہے ،کابینہ مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ،آئین و قانون سے انحراف کر کے فیصلہ دیا گیا،ملک کسی بھی آئینی و سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا، فیصلے کےخلاف پارلیمنٹ سمیت تمام فورمز پر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر مختلف آپشنز کیلئے ٹاسک دےدیا، اجلاس میں اتفاق کیا گیا کوئی فورم خالی نہیں چھوڑا جائے گا، اقلیتی فیصلے کو زبردستی اکثریت پر نہیں تھوپا جا سکتا، تمام اتحادیوں نے وزیر اعظم کو مکمل اعتماد کا یقین دلایا،وزیراعظم شہباز شریف نے بدھ کو پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس طلب کر لیا ۔