اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مخلوط حکومت نے موجودہ بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں اور خود کو الگ کرنے والے ججز کو شامل نہ کریں تو فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا موجودہ بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا جائےگا، بائیکاٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن خود پہلے بنچ سے الگ ہو چکے تھے، وہ کیسے بنچ میں بیٹھ سکتے ہیں؟۔
شہباز شریف نے کہا پوری اتحادی حکومت نے موجودہ بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے، کاش آج بھی چیف جسٹس فل کورٹ بٹھا دیں اور جن ججز نے خود کو الگ کیا انہیںشامل نہ کریں تو ایسا فیصلہ پوری قوم کو قبول ہو گا، موجودہ بنچ سے فیصلہ کروانا انصاف کے اصولوں کے منافی ہے، بنچ میں شامل ایک جج پر سنگین الزامات ہیں، کرپشن کے الزامات والے جج کو بنچ میں شامل کر کے چیف جسٹس کیا پیغام دینا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے میں نے چند دن پہلے ایوان کو اپنی معروضات پیش کی تھیں، چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دئیے اسمبلی میں کئی لوگ جو جیلیں کاٹ رہے تھے اسمبلی میں تقریریں کر رہے ہیں، نظریے کے لیے جیل کاٹنے سے تاریخ بھری پڑی ہے، میں نے کسی کرمنل کیس میں جیل نہیں کاٹی،انہوں نے ایوان کو بتایا عمران نیازی کے پاس اور کوئی کام کرنے کو نہیں تھا، عمران نیازی کے پاس صرف ایک سوچ تھی کسی طرح اپوزیشن کو جیلوں میں ڈالا جائے۔
عمران نیازی نے مجھے دو بار جیل بھجوایا اور تیسری مرتبہ پوری تیاری میں تھا، پہلی بار جیل کاٹی تو ہائیکورٹ نے میرٹ پر مجھے ضمانت دی، عمران خان نے اسے سپریم کورٹ تک چیلنج کروایا، دوسری بار عمران نیازی نے نیب کے گٹھ جوڑ سے مجھے جیل بھجوایا، میرا جرم یہ تھا میں قائد حزب اختلاف تھا، میرا جرم یہ تھا میں عمران خان کی غلط کاریوں کےخلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھاتا تھا، آج میں اس ایوان میں ہوں تو کیا یہ بے توقیری کی بات ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا،جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنےوالے کو عدالت سے دن رات ریلیف مل رہا ہے،عمران خان کی اہلیہ عوامی نمائندہ اور سرکاری عہدیدار نہیں تھیں تو مریم نواز شریف کے پاس کون سا عہدہ تھا؟ ،یہ ترازو کے پلڑوں کا فرق ہے۔
عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا،ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ،دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی، پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں،آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے، میرا ایمان ہے حالات بدل جائینگے ،نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالیں گے،اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا جبکہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اتفاق کیا ہے ملک میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک وقت میں ہونے چاہئیں، وزیراعظم نے کہا ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا ، حالات گھمبیر ہیں تاہم ہماری نیت صاف ہے،حالات بہتر ہوں گے ، میرا ایمان ہے ایسا وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے،آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاو¿ں باندھے ہوئے ہیں ، آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئیں۔
پی ٹی آئی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں، آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے،10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا ، پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں غریبوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں،برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں ، وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں 2014 سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا، ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
100 ارب صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے ،عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا ، دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی ، چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے ، عمران اور حواریوں نے کہاچین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی ،چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی مددگار دوست پر بھونڈے الزامات لگائے گئے،اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔
ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق ؟ ، فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا، انہوں نے کہا عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا، پاکستان کی ساکھ داو¿ پر لگا دی، عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کئے، پھر خود خلاف ورزی کرکے پروگرام کو معطل کر دیا۔
، عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں سازش کرتے پکڑے گئے ، عمران خان دور میں ججوں کو دھمکیاں ملیں، ریفرنس دائر ہوئے، وزیراعظم نے پارٹی ارکان کے عزم وہمت اور وفاداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ریاست بچانے کےلئے سیاست قربان کر دی ، پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے ، پاکستان کو ضعف پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں ، وقت بدلے گا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالیں گے۔
معاشی بہتری کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے ، سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے کو عدالت سے دن رات ریلیف مل رہا ہے ، ہماری قیادت اور ارکان کے ساتھ رویہ کچھ اور تھا،عمران خان کی اہلیہ عوامی نمائندہ اور سرکاری عہدیدار نہیں تھیں تو مریم نواز شریف کے پاس کون سا عہدہ تھا؟ یہ ترازو کے پلڑوں کا فرق ہے،پاکستان آج حقیقت میں تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے ، سب کو مل کر فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہوگا ، آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
دعا ہے میری زندگی میں ملک معاشی تنگدستی سے نکل آئے یا کم ازکم اس میں بڑی حد تک بہتری آ جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے ارکان اور رہنماو¿ں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا آپ نے مشکل ترین حالات میں قائد نواز شریف اور پارٹی کا ڈٹ کر ساتھ دیا ، آپ مشکل ترین حالات میں چٹان بن کر پارٹی اور قیادت کے ساتھ کھڑے رہے، آپ پر فخر ہے،دوران اجلاس وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کو بریفنگ دی۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















