لاہور (قمر عباس نقوی) واسا پھول یونین کے عہدیدران نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور کو بنیادی حقوق دلوانے کی خاطر موجودہ سی بی اے غیر سنجیدہ ہے۔ ملازمین کو 100فیصد الاﺅنس دلوانے کی بجائے ذاتی مفادات کے حصول تک محدود، چھوٹے ملازم کو مہنگائی سے نجات دلانے کی بجائے سی بی اے چند ورک چارج کے عوض مزدور کے حقوق سے دستبردار دکھائی دے رہی ہے۔ پھول یونین اس عمل کی پر زور مذمت کرتی ہے۔ صدر پھول یونین سعید احمد خان کا کہنا ہے کہ واسا کے مزدور کو ان کے حقوق کے حصول میں پھول یونین کا اپنا مثبت کردار ادا کیا ہمیشہ مزدور کی بات کی مہنگائی کے اس طوفان میں اتھارٹی کی جانب سے منظور کیا جانے والا100فیصد الاﺅنس تاحال ملازمین کو ادا نہیں کیا جا سکا جو کہ سی بی اے یونین کی مزدور دشمن پالیسی کو ثابت کررہی ہے ملازمین کے بنیادی حقوق دلوانے کی زمہ داری سی بی اے پر عائد ہوتی ہے صرف ووٹ لے کر سی بی اے بننا کافی نہیں ہوتا مزدور کی خدمت بھی ضروری ہے جنرل سیکرٹری رانا سلیم بلو نے کہا کہ سی بی اے اقتدار حاصل کرنے کے بعدمزدور اور ان کے بنیادی حقوق کو دلوانے کی بجائے زاتی مفادات کے حصول میں لگی ہوئی ہے ریفرنڈم قریب آتے ہی ان کو مزدور کی یاد ستانا شروع کر دیتی ہے پھول یونین نے بطور سی بی اے اپنے آپ کو مزدور کی خدمت پر قائم رکھا ہے مزدور کے مسائل کے حل کی خاطر اقتدار کو قربان کرنے سے بھی دریغ نہیں کیا گیا ماضی اس بات کا گواہ ہے اب واسا ملازم ان مفاد پرست لیبر سیاسی لیڈرز کو پہچان چکی ہے۔ آئندہ ریفرنڈم ملازمین ووٹ کی طاقت سے انکو عبرتناک شکست دےگی۔ پھول یونین حقیقی معنوں میں مزدور کی نمائندہ یونین ہے چیئرمین پھول یونین مرزا ندیم افضل نے کہا سی بی اے مزدور کے لئے نہیں زاتی مفادات کے حصول پر کام کر رہی ہے کئی ماہ گزرنے کے بعد بھی واسا مزدور کو 100فیصدالاﺅنس نہیں مل سکا جس میں سی بی اے مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے انتظامیہ کو مزدور کے حقوق دلوانے کی خاطر مجبور کرنے کی بجائے ورک چارج جیسے مفادات حاصل کئے جا رہے ہیں جو کہ ان کی مفاد پرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے سی بی اے چند مفاد پرست اشخاص کے قبضہ میں ہے جو زاتی مفادات اور اطراف میں رہنے والے درباریوں کو مفاد دینے کی خاطر چھوٹے مزدور کے حقوق کو قربان کر رہے ہیں پھول یونین مزدور کی خاطر ماضٰ کی طرح اب بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے اور سی بی اے بننے کے بعد مزدور کی خدمت پر یقین رکھتی ہے موجودہ سی بی اے مزدور کو نظر انداز کر چکی ہے ۔
مزدور کو بنیادی حقوق دلوانے کیلئے موجودہ سی بی اے غیر سنجیدہ ہے:واسا پھول یونین
















