سعودی عرب کی نوازکےساتھ شہباز کو بھی عمرہ کی دعوت

ریاض ،اسلام آباد(نمائندہ خصوصی،بیورورپورٹ)سعودی عرب کی نوازکےساتھ شہباز کو بھی عمرہ کی دعوت،تفصیلات کے مطابق سعودی شاہی حکام نے نواز شریف کےساتھ وزیراعظم شہباز شریف کو بھی عمرہ کےلئے مدعو کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان المبارک کا آخری عشرہ سعودی عرب میں گزاریں گے، نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی دعوت پر عمرہ کےلئے جائیں گے،پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں شاہی مہمان ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو بھی سعودی شاہی حکام نے عمرہ کےلئے مدعو کرلیا،،متعدد اراکین پارلیمنٹ اور وزرا نے بھی عمرہ کےلئے سعودی عرب روانگی کا پلان بنا لیا۔