ہتک عزت کیس میں سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل
اسلام آباد (بیورورپورٹ)سابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) شہزاد سلیم اپنے خلاف ہتک عزت کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہو ئے جس کے بعد عدالت نے سابق ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دئیے اور 20 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا جبکہ بریت درخواست پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔

















