اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر اعظم شہبازشریف نے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری طور پر ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے متعلقہ سکیموں کیلئے فنڈز کی منظوری ای سی سی و دیگر فورمز سے جلد کرائی جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے انضمام شدہ فاٹا اضلاع کے اراکین قومی اسمبلی کے 5رکنی وفد نے ملاقات کی ۔
وزیر اعظم نے کہا حکومت انضمام شدہ فاٹا اضلاع کی ترجیحی بنیادوں پر ترقی کیلئے پر عزم ہے، وزیر اعظم نے کہاحکومت ملک بھر کے معاشی طور پر کمزور علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے،دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف میں ملاقات ہوئی جس میں موثر قانون سازی اور ملکی ترقی، خوشحالی اور انتظامی امور کیلئے کلیدی کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
انضمام شدہ فاٹا اضلاع کیلئے فوری ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کاحکم
















