انتخابات کی حتمی تاریخ تک پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم روکدی
لاہور (خبر نگار)انتخابات کی حتمی تاریخ تک پی ٹی آئی نے ٹکٹوں کی تقسیم روکدی،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کی حتمی تاریخ آنے تک ٹکٹوں کی تقسیم کا عمل روکنے کا اعلان کر دیا، فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرزسے مشاورت کے بعد کیا گیا، شارٹ لسٹ ہوئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی،ذرائع کے مطابق پارٹی کی جانب سے ابھی اعلان نہ کرنے کا مقصد اندرونی اختلافات سے بچنا ہے، اعلان کی صورت میں امیدواروں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بھی شروع ہو سکتی ہیں، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔

















