آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، احسن اقبال

اسلام آباد (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے آبادی کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے،تفصیلات کے مطابق پاکستان ادارہ شماریات نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ملک میں جاری مردم شماری میں ہدف سے آگے ہیں اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ افراد کی مردم شماری کی جا چکی ،اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہامردم شماری پر 34 ارب لگیں گے، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔