الیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبہ پورا کیا'پرویز الٰہی
لاہور (خبر نگار) تحریک انصاف کے مرکزی صدر وسابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کوئی قانون سے بالاتر نہیں،نااہل حکمرانوں کی مرضی کے فیصلے نہیں چلیں گے،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی صدرپرویزالٰہی نے سابق اراکین اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہاالیکشن کمیشن نے پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبہ پورا کیا، الیکشن ملتوی کرکے توہین عدالت کی گئی،الیکشن مقررہ وقت پر ضرور ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

















