انتخابات کیلئے فنڈز نہیں دئیے جاسکتے،وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کافیصلہ

اسلام آباد(بیورورپورٹ)انتخابات کیلئے فنڈز نہیں دئیے جاسکتے،وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کافیصلہ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے انتخابات پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے پنجاب کے الیکشن پروزارت خزانہ، دفاع اور داخلہ کے موقف کی منظوری دیتے ہوئے کہاموجودہ ملکی حالات میں انتخابات کیلئے فنڈز نہیں دئیے جاسکتے،وفاقی کابینہ نے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔