راولپنڈی(بیورورپورٹ)شہیدبریگیڈیئرمصطفی کمال برکی فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک،نماز جنازہ میںسیاسی وعسکری قیادت کی بھی شرکت،آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہیدہونیوالے بریگیڈیئرمصطفی کمال برکی کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد پورے فوجی اعزازکیساتھ آرمی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،نماز جنازہ میں صدرمملکت عارف علوی،وزیراعظم شہباز شریف واعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔
نمازجنازہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر،ڈی جی آئی ایس آئی ندیم انجم کے علاوہ حاضرسروس وریٹائرڈ فوجی افسروں ،جوانوں اورعوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی،آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی کیریئرکے دوران بریگیڈیئربرکی انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے، انہوں نے خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشتگردی کے متعدد نیٹ ورکس کوکامیابی سے ختم کیا،بریگیڈر مصطفی کمال برکی 2016 میں اے پی ایس پشاور حملے میں ملوث دہشتگرد نیٹ ورکس کوختم کرنے میں اہم کردارتھے۔
قوم شاندارخدمات اورپاکستان کیلئے دی گئی عظیم قربانی پرخراج عقیدت پیش کر تی ہے،آئی ایس پی آر نے مزید کہا مسلح افواج وانٹیلی جنس ایجنسیزدہشتگردی کیخلاف کوئی نرمی نہیں برتیں گی،لعنت کوہرقیمت پرختم کرنے کے عزم کااعادہ کرتے ہیں۔
شہیدبریگیڈیئرمصطفی برکی سپرد خاک،نماز جنازہ میں سیاسی وعسکری قیادت کی بھی شرکت

















