تھر(بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دینگے،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے تھرپارکر سندھ میں 1320 میگاواٹ شنگھائی الیکٹرک تھر (Shanghai Electric) اور 330 میگاواٹ تھل نوا تھر(Thal Nova) منصوبوں کا افتتاح کردیا۔
3.53 ارب ڈالر کی مجموعی براہ راست سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والے منصوبوں کے افتتاح سے تھر کے کوئلے سے بجلی کی موجودہ پیداوار بڑھ کر 3300 میگاواٹ ہو جائے گی،وزیراعظم نے اس موقع پر تھر کےلئے ہسپتال کے تحفے کا اعلان بھی کیا۔
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہااپنی ذات کو پاکستان کے وسیع تر مفاد پر ایک نہیں ہزار بار بھی قربان کرنا پڑے تو پرواہ نہیں، آئین سب پر مقدم ہے،کوئی بالاتر نہیں،کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے اور ڈھال بنانے کی اجازت نہیں دینگے۔
کسی کو دہشتگردوں کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دینگے، وزیراعظم
















