اسلام آباد(بیورورپورٹ)23مارچ کو مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود،تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے اخراجات بچانے کےلئے مسلح افواج کی روایتی پریڈ محدود پیمانے پر کرانے کا فیصلہ کرلیا،پریڈ روایتی انداز میں شکر پڑیاں کی بجائے ایوان صدر میں ہوگی ،صرف محدود پیمانے پر مہمانوں کو مدعو کیا گیا
ذرائع کے مطابق ملک کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے اور پاک فوج کفایت شعاری پالیسی پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،مشکل وقت میں پاک فوج پوری قوم کے ساتھ کھڑی ہے اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
مسلح افواج کی23مار چ کو روایتی پریڈ محدود


















