پولیس، ایف آئی اے کو عمران کےخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس

لاہور(کورٹ رپورٹر)پولیس، ایف آئی اے کو عمران خان کےخلاف کارروائی سے روکنے کا حکم واپس،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کےلئے کیس کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل نے بیان حلفی کےساتھ رپورٹ جمع کرائی،دوران سماعت فواد چودھری نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کیا بیان حلفی رپورٹ کے ساتھ لگا ہے؟ جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دئیے پوچھنا آپ کا نہیں بلکہ عدالت کا کام ہے۔

وکیل وفاقی حکومت نے کہا مجھے 23کیسز کی لسٹ دی گئی، عدالت نے سرکاری وکیل کو لسٹ پر بھی دستخط کرنے کا حکم دیا، سرکاری وکیل نے کہا ایف آئی اے نے کیسز فہرست کی مصدقہ کاپی بیان حلفی کے ساتھ جمع کرا دی ،فواد چودھری نے کہا سمجھتے تھے 100مقدمات ہیں لیکن یہ تو 100سے زیادہ ہیں، وکیل اظہر صدیق نے کہا پنجاب میں عمران خان کےخلاف درج مقدمات کی تعداد 84 ہے جبکہ عمران خان کےخلاف اسلام آباد میں مقدمات کی تعداد 43 ہے۔

فواد چودھری نے کہا عمران خان کےخلاف گھنٹوں میں مقدمات درج ہو رہے ہیں،نیب وکیل نے جواب جمع کرانے کےلئے مہلت مانگ لی ،عدالت نے فوری کیسز کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا،عدالت نے ریمارکس دئیے آپ نے صرف عمران خان کےخلاف نیب کیسز کی فہرست جمع کرانی ہے، وکیل نیب نے کہا مجھے پٹیشن کی کاپی دیں جواب جمع کراوں گا،وکیل اظہر صدیق نے کہا 17فروری کو عمران خان کےخلاف نیب کیسز کی فہرست کےلئے نیب کو خط لکھا لیکن نیب کی بدنیتی ہے، حق ہے بتایا جائے عمران خان کےخلاف نیب میں کتنے کیسز ہیں۔

جسٹس طارق سلیم شیخ نے24مارچ کو نیب و اینٹی کرپشن کو رپورٹ جمع کرانے کاحکم دیتے ہوئے کہابتائیں عمران خان کےخلاف اینٹی کرپشن میں کتنے مقدمات زیر سماعت ہیں؟ نیب و اینٹی کرپشن تعاون نہیں کر رہے،نیب و اینٹی کرپشن تفصیلات جمع کراتے تو کیس ختم ہو جاتا،ایف آئی اے اور پولیس نے مقدمات کی تفصیلات پیش کر دی اب حکم امتناعی کو برقرار نہیں رکھ سکتے،لاہور ہائیکورٹ نے پولیس ،ایف آئی کو عمران خان کےخلاف کاروائی سے روکنے کا حکم واپس لے لیا۔