کراچی، سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم قتل

کراچی(بیورورپورٹ)کراچی میں سنی علما کونسل کے مرکزی رہنما مولانا عبدالقیوم قتل،تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر تھانے کے علاقے بلاک 9 مگسی چوک گلی نمبر3 میں موٹر سائیکل سوارملزموں نے فائرنگ کرکے 50 سالہ مولانا عبدالقیوم صوفی نقشبندی کو قتل کردیا۔

عبدالقیوم صوفی جامع مسجد محمدی مدرسہ نورانی اسلامک سینٹرکے مہتمم، پاکستان علما ایسوسی ایشن کے رکن اورسنی علما کونسل کے مرکزی رہنما تھے، پولیس کے مطابق مولانا عبدالقیوم صوفی نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے گھر کی جانب پیدل جا رہے تھے گھر کے قریب ہی گھات لگائے موٹر سائیکل سوار 2 ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا اورفرارہوگئے۔