اسلام آباد(بیورورپورٹ)حکومت نے گرمیوں میں بجلی کی بڑھتی طلب پر قابو پانے کیلئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے زیادہ بجلی خرچ کرنیوالی لائٹس کی تیاری پر پابندی عائد کردی۔
40کی جگہ 12 والٹ والی لائٹس تیار کی جائیں گی، پابندی کے ذریعے 1600 سے 1800 میگاواٹ تک بجلی کی بچت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جولائی سے پرانی ٹیکنالوجی والے پنکھے بھی نہیں چلیں گے بلکہ اپ گریڈ کرکے 7 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی بچائی جاسکے گی،ایم ڈی انرجی سیونگ اتھارٹی سردار معظم نے کہا نئی پالیسی سے حکومت کو 3ارب سے زائد کی بچت ہوگی۔
زیادہ بجلی خرچ کرنیوالی لائٹس کی تیاری پر پابندی عائد

















