قریشی،اسد عمر کی غیر ملکی سفراءکےساتھ” بریک فاسٹ“ میٹنگ

اسلام آباد (بیورورپورٹ)قریشی،اسد عمر کی غیر ملکی سفرا کےساتھ” بریک فاسٹ“ میٹنگ،تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کےساتھ بریک فاسٹ میٹنگ ہوئی،بریک فاسٹ میٹنگ کااہتمام آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے کیا،میٹنگ میں یورپی اور مسلم ممالک کے سینئر سفیر بھی شریک ہوئے،شاہ محمود قریشی نے کہاعلاقائی و ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،شیڈول کے مطابق شفاف الیکشن اورسیاسی عدم استحکام کی فضا پر پی ٹی آئی کا نقطہ نظر بیان کیا۔