لاہور(شہزاد اختر)پی ایس ایل کاسنسنی سے بھرپور فائنل،آخری گیند پر فیصلہ، قلندرز مسلسل دوسری بارفاتح،کامیابی میں کپتان شاہین کی 15گیندوں پر44رنز کی طوفانی اننگز اور آخری اوور کرنےوالے زمان خان کااہم کردار،کھلاڑیوں کاجشن،زبردست آتش بازی،رضوان کی گلے لگاکر مبارکباد،سٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا رہا،فضاءپاکستان زندہ باد سے گونج ا ٹھی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز فتح کاتاج سر پرسجانے میں ناکام رہے،پی ایس ایل 8بھی لاہور قلندرز نے جیت لیا،فیصلہ کن معرکے میں قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا،فخر زمان ،مرزا طاہر بیگ نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا، مرزا طاہر بیگ نے 18 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
فخر زمان کا ساتھ نبھانے عبد اللہ شفیق آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 95 پر پہنچا دیا،فخر زمان 39 رنز بنا کرچلتے بنے،عبد اللہ شفیق نے مزاحمت جاری رکھی لیکن سیم بلنگز، احسن بھٹی زیادہ دیر کریز پر موجود نہ رہ سکے اور 111 کے مجموعی سکور پر دونوں آو¿ٹ ہو گئے۔
سکندر رضا بھی اگلے ہی اوور میں ایک رنز بنا کر واپس لوٹ گئے، کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کریز پر موجود عبد اللہ شفیق کا ساتھ دیا اور جارحانہ بیٹنگ کرکے شاندار سڑوکس کھیلے،شاہین آفریدی نے صرف 15 گیندوں پر 44 رنز بنائے اور ناٹ آو¿ٹ رہے،کپتان کی شاندار بیٹنگ نے سکور200رنز تک پہنچایا۔
ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان رضوان اور پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری بنانے والے عثمان خان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو شروعات کچھ اچھی نہیں تھی، عثمان خان 18 رنز بنا کر ڈیوڈ ویزے کی گیند پر بولڈ ہو گئے، پھررئیلی روسو اور رضوان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعی سکور 105 پر پہنچا یا۔
رئیلی روسو نے 32 گیندوں پر شاندار 52 رنز کی اننگز کھیلی اور راشد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، کیرن پولارڈ ،رضوان کا ساتھ 122 کے مجموعی سکور تک رہا ،رضوان 34 رنز بنا کر راشد خان کی گیند پر ڈیوڈ ویزے کو باونڈری پر کیچ دے بیٹھے، ٹم ڈیوڈ صرف20رنز بناسکے۔
خوشدل شاہ نے تھوڑی مزاحمت لیکن 25 رنز بنا کر ڈیوڈ ویزے کے ہاتھوں رن آو¿ٹ ہو گئے، عباس آفریدی نے دھواں دھار بیٹنگ کرکے میچ انتہائی سنسنی خیز بنادیا ، 17 رنز کےساتھ ناٹ آو¿ٹ رہے ،میچ کافیصلہ آخری گیند پر ہوااور ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 199 رنز تک محدود رہی۔
پی ایس ایل کاسنسنی سے بھرپور فائنل،آخری گیند پر فیصلہ، قلندرز مسلسل دوسری بارفاتح


















