جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ،کارکنوں،پولیس میں جھڑ پیں،جلاو گھیراو


اسلام آباد (بیورورپورٹ)جوڈیشل کمپلیکس میدان جنگ،کارکنوں،پولیس میں جھڑ پیں،جلاو گھیراﺅ،تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں جوڈیشل کمپلیکس آمد کے موقع پرپی ٹی آئی کارکنوں ، پولیس میں شدید جھڑپیں ہوئیں جس کے باعث علاقہ میدان جنگ بنارہا۔

کارکنوں نے پولیس کی گاڑیوں کے شیشے ، چوکی اور پولیس کی 2 موبائل گاڑیوں ،10موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی، عدالت کے باہر لگے بیریئر توڑ دیئے ،شہریوں کی گاڑیوں و املاک کو بھی نقصان پہنچا،کارکنوں کی جانب سے احاطہ عدالت میں جانے کی کوشش پر پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو پیچھے ہٹانے کےلئے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں کئی کارکن زخمی ہوگئے ،سابق وزرا شبلی فراز ، فرخ حبیب بھی لاٹھی چارج کی زد میں آگئے ،شبلی فراز کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر نے کے بعد رہا کر دیا گیا۔


ادھر اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراو¿ کیا گیا ،مظاہرین کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس پر شیلنگ کی گئی ،دوسری جانب ٹوئٹر پر جاری بیان میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا پولیس کی جانب سے سری نگر ہائی وے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر ہیوی شیلنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سری نگرہائی وے سے جوڈیشل کمپلیکس جانے والے راستے پر پی ٹی آئی کارکن مختلف ٹولیوں کی صورت میں پہنچے تو اسلام آباد پولیس نے 15 سے 20 افراد کو گرفتار کرلیااس دوران وکلا نے پولیس کو گرفتاریوں سے روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ ہوئی، بعدازاں وکلا نے پولیس کے خلاف باقاعدہ احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی۔

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر بلا اشتعال پتھراﺅ کیا گیا تاہم پولیس نے تحمل کا مظاہرہ کیا،پولیس کے پاس ہتھیار نہیں تھے،تحقیقات کر رہے ہیں پولیس پر شیلنگ کی گئی یہ ہمارے لیے نئی چیز ہے۔