اسلام آباد ،لاہور(بیورورپورٹ،خبر نگار)چیئرمین پی ٹی آئی وسابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے،میری گرفتاری پر قائم کی گئی کمیٹی معاملات چلائے گی ،میرے خلاف 94 مقدمات درج ہیں ،جان کو پہلے سے زیادہ خطرات لاحق ہیں،غیرملکی میڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا میرے سیاسی حریف اور فوج مجھے الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے ،فوج و حکومت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیاگیا۔
سابق وزیراعظم نے کہا اب مجھے گرفتار کیے جانے کا کوئی جواز نہیں کیونکہ میں تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کر چکا ہوں،اسٹیبلشمنٹ مجھے سے ڈری ہوئی محسوس ہوتی ہے اور یہی سب سے بڑا مسئلہ ہے، میری زندگی کو پہلے سے بھی زیادہ خطرات لاحق ہیں اگر مجھے گرفتار یا قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو ایسی صورت میں ردعمل سے خوفزدہ ہوں، مجھے لگتا ہے ایسی صورت میں بہت سخت رعمل آئے گا اور ردعمل پورے پاکستان میں آئے گا۔
اس سے قبل اپنے ویڈیو پیغام میںعمران خان نے کہا پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا،گھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں،کس قانون کے تحت یہ کر رہے ہیں؟ لندن پلان کا حصہ ہے،نواز شریف کا مطالبہ ہے مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں،قانون کی حکمرانی کو مانتا ہوں، معلوم ہونے کے باوجود گرفتار کر لیا جائے گا پھر بھی جارہا ہوں،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہامیں پہلے بھی اسلام آباد جا رہا تھا تو میرے گھر پر حملہ کیا گیا، گھر پر حملہ کرنے کا مقصد مجھے گرفتار کرنا تھا عدالت پیش کرنا نہیں۔
آئی جی پنجاب کا ڈیپوٹیشن پر گئے افسران کی واپسی کا حکم
محکمہ ماہی پروری، جھینگا فارمنگ کا فروغ پر حکومتی دعوﺅں کے باوجود عملی نتائج پر سوالیہ نشان
پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات میں پیشرفت،جماعت اسلامی نے احتجاج کا نیا محاذ کھول دیا
نئے صوبوں کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ میں کھل کر بحث کریں :سپیکر پنجاب اسمبلی
ملک کی معاشی ترقی ، خوشحالی میں پیشہ ور ماہرین کا کردار انتہائی اہم ہے: چیئرمین سینٹ
دل کے مریضوں کیلئے طویل نیند خطرے کی علامت
محسن نقوی کی چودھری شجاعت سے ملاقات، انتظامی یونٹس بارے تبادلہ خیال
لکی مروت ، پولیس وین میں دھماکہ، دو اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی
ہرشیت رانا کی اکڑ ختم، پاکستانی کھلاڑیوں نے بولتی بند کردی
اداکار سلمان خان نے شردھا کپور سے معافی مانگ لی

















