بہت ہوگیا اب ملک کو کسی غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دینگے: الیاس احمد رانا

لاہور(نوید چوہدری)این اے 117سے پی ٹی آئی کے امیدوار، انٹرنیشنل بزنس مین ، معروف کالمسٹ واینکر پرسن الیاس احمد رانا نے کہاہے حقیقی خدمت کاجذبہ لیکر سیاست میں قدم رکھا،موقع ملا تو ثابت کروں گا خدمت میں ہی انسانیت اور بقاءہے، پیسہ ،دولت، کاروبار، شہرت سب کچھ میرے پاس ہے،روایتی سیاست کی بجائے دن رات عوام کی حقیقی خدمت کرونگا،فوج میں جا کرملکی سرحدوں کی حفاظت کافریضہ سرانجام دینا چاہتا تھامگر حالات دیکھ کر فیصلہ بدل لیا اور سیاست میں قد م رکھ دیا،مشن صرف فلاح وبہبود ہے،ظالموں نے ملک تباہ کردیا،کیسے ظلم ہوتا برداشت کر لو،پاکستان کی جنگ اپنوں کیساتھ مل کر لڑوں گا،اپنے وطن کا فیصلہ کبھی کسی کو نہیں کرنے دینگے،ان خیالات کااظہار انہوں نے روزنامہ ”مشرق“ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، الیاس احمد رانا نے مزید کہا میر ے ملک کے فیصلے کوئی فرد واحد نہیں کرسکتا،اقتدار میں آکر تمام فیصلے مشاورت سے کریں گے اور ملکر ملک کی تقدیر بدلیں گے،الیکشن میں حصہ لینے کیلئے موقع دینے پر پارٹی کامشکور ہوں،ٹکٹ کاحتمی فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے ،کپتان کاکوئی بھی فیصلہ دل سے قبول کرونگا،ٹکٹ ملنے والے ہر امیدوار کو سپورٹ کریں گے،بہت ہوگیا اب ملک کسی غلط ہاتھوں میں نہیں جانے دیں گے،الیاس احمد رانا نے کہاق لیگ کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور پرویزالٰہی کوپارٹی کاصدر بنانا خوش آئند ہے،ملک بھر میں تحریک انصاف مزید مضبوط ہوگی،کراچی سے لیکر خیبر تک پی ٹی آئی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، تمام سرکاری افسروں کے اثاثوں کی پڑتال ہونی چاہیے،دہر یت شہریت والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،نظام انصاف مداخلت سے پاک ہوناچاہیے،پرائیویٹ و سرکاری سکول سسٹم ایک جیسابناکر یکساں نظام تعلیم نافذ کیاجائے،عوام کیلئے تعلیم فری ہونی چاہیے،تمام سیاستدان اور بیوروکریٹ اگر ملک کیساتھ مخلص ہیں تو بیرون ملک پڑا اپنا سارا پیسہ وطن واپس لائیں،ٹیکس کی مد میں وصول ہونے والے پیسے سے پاکستان کاقرض اتر سکتاہے،پی ڈی ایم نے صرف اپنے کیسز ختم کرنے کیلئے اتحاد کیا ،عوام دیکھیں گے جنرل الیکشن میں بھگوڑے دوبارہ ایک دوسرے کو گندا کرتے نظر آئیں گے ،ایک دوسرے کے کپڑے اتاریں گے،75سال گواہ ہیں کسی نے ملک کو سنوارا نہیں صرف بگاڑا،لیٹرے قبروں میں بھی چلے جائیں عوام معاف نہیں کریں گے، الیاس احمد رانا نے مزید کہا امپورٹڈ حکومت نے سب کچھ تباہ کردیا،مہنگائی آسمان پر جاپہنچی،عوام کو 2وقت کی روٹی تک میسر نہیں،تعلیم حاصل کرنا اور علاج خواب بن گیا،عدالتوں میں انصاف نہیں ملتا،عوام سے اپیل ہے انتخابات میں ضمیر کی آواز پر ووٹ دیں ،پی ٹی آئی اقتدار میں آکر غلامی ،مہنگائی ختم اور ملک کو دوبارہ پاﺅں پر کھڑا کرےگی۔